ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کےبجائے ملک کو ہی ناکام کردینگے،ٹرمپ

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کے بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے۔اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میری جنگی طاقتیں محدود کرنے کیلئے بےمعنی ووٹنگ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس ووٹنگ میں 4 برے ری پبلکنز اور تمام ڈیموکریٹس نے ووٹ دیا، یہ ووٹنگ ایران کیساتھ جنگ کے خاتمے کے میرے حتمی مذاکرات کے عین درمیان کی گئی، اپنے ملک کے خلاف ایسی حرکت کون کرے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ جانتے ہیں مذاکرات کہاں تک پہنچے ہیں۔ ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کے بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ اس ووٹنگ میں شامل 4 ری پبلکنز کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے۔



