ایران کی نئی تجاویز احمقانہ، جنگ بندی وینٹی لیٹر پر ہے، امریکی صدر

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے جنگ بندی وینٹی لیٹر پر ہے، ابھی پراجیکٹ فریڈم کے دوبارہ آغاز کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی نئی تجاویز احمقانہ قرار دے دیں، مستقل جنگ بندی کیلئے تہران کی تجاویز مسترد کردیں، انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، ایران سے معاہدہ کرنا ممکن ہے، معاہدے تک ایران پر دباؤ ڈالتے رہیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے نام نہاد نمائندوں کا جواب پسند نہیں آیا، سخت گیر قیادت کو جھکنے پر مجبور کروں گا، ایران نے خط میں جوہری ہتھیار نہ بنانے کا ذکر نہیں کیا، ایٹمی مواد ہمارے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس جوہری مواد ملبے سے نکالنے کی ٹیکنالوجی نہیں، معاہدے تک ایران پر دباؤ ڈالتے رہیں گے، ایران کی ناکہ بندی عظیم ملٹری منصوبہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے صدر آبنائے ہرمز مسئلے کے حل میں مدد کرنا چاہتے ہیں، چینی صدر سے ایران، تائیوان اور روس کے حوالے سے بات ہوگی، تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت پر بھی بات کروں گا۔

مزید خبریں

Back to top button