آبنائے ہرمز کھلنے پر چین خوش،ایران کو نہیں دے گا،امریکی صدر

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین بہت خوش ہے کہ میں آبنائے ہرمز مستقل بنیادوں پر کھلوا رہا ہوں، یہ میں دنیا کیلئےاور چین کیلئے بھی کر رہا ہوں۔صدر ٹرمپ کے مطابق انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم نہ کرے،جس پر چین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ ایران کو اسلحہ نہیں بھیجے گا۔جس کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ چین بہت خوش ہے کہ میں آبنائے ہرمز مستقل بنیادوں پر کھلوارہا ہوں، یہ میں دنیا کے لیے اور چین کے لیے بھی کر رہا ہوں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب دوبارہ آبنائے ہُرمز کبھی بند نہیں ہوگی۔ چین اس کےبدلے ایران کو ہتھیار فراہم نہ کرنے کے لیے رضامند ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں جب چین جاؤں گا تو چینی صدر زبردست اور پرجوش معانقہ کریں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر اور میں بہت سمجھداری اور بہترین انداز میں مل کر کام کر رہے ہیں۔ساتھ ہی ٹرمپ نے سوال کیاکہ کیا اب اس اچھے کام سے جنگ بند نہیں ہوگی؟ تاہم انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں، امریکی لڑنے میں بہت اچھے ہیں۔ اگر لڑنا پڑ گیا تو امریکی کسی بھِی دوسرے سے خود کو بہتر ثابت کریں گے۔



