امریکی جارحیت کیخلاف ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں،مشیر ایرانی سپریم لیڈر

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ چوتھی جنگ کے لیے ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں تاہم ایرانی حکام مذاکرات کے ذریعے ایرانی قوم کے حقوق کے حصول کے لیے بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔محسن رضائی کا کہنا تھا کہ موجودہ مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور انہیں امید ہے کہ گزشتہ 47 برسوں کی جدوجہد ایک ایسے نتیجے پر پہنچے گی جو ایران کے لیے آئندہ 50 سال تک سلامتی اور استحکام کی ضمانت بنے گا۔محسن رضائی نے خطے کی موجودہ حساس صورتحال پر کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ جارحیت کے جواب کے لیے ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے بعد ایران نے اپنے دشمنوں اور ان کے اتحادیوں کے لیے آبنائے ہرمز بند کردی ہے۔

محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اگر امریکا خلیج میں داخل ہوا تو شدید اور دردناک جواب دیا جائے گا اور امریکی بحریہ ناکہ بندی کو بھی مکمل طور پر توڑ دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button