اوکاڑہ بائی پاس پر افسوسناک حادثہ، ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک نوجوان جاں بحق، دو افراد زخمی

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے) اوکاڑہ بائی پاس نزد 27 ٹو ایل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دودھ سے بھرا ٹینکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد انہیں ڈی ایچ کیو سٹی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق شخص کی لاش بھی ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 17 سالہ محمد رمضان ولد عاشق علی کے نام سے ہوئی ہے، جو میاں چنوں کا رہائشی تھا۔

زخمیوں میں 20 سالہ ناصر ولد منظور حسین اور 18 سالہ نذر حسین ولد منظور حسین شامل ہیں، دونوں کا تعلق بھی میاں چنوں سے بتایا گیا ہے۔

پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button