ایران جنگ میں ہتھیاروں کی کمی، پینٹاگون کا ٹوماہاک میزائلوں کی خریداری کیلئے 22.9 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوگیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران ہتھیاروں کی کمی کے باعث دفاعی کمپنی کیساتھ میزائل خریدنے کا معاہدہ کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ٹوماہاک میزائلوں کی تیاری اور فراہمی کے لیے دفاعی کمپنی کے ساتھ 22.9 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق معاہدے کا مقصد امریکی فوج کو ٹوماہاک میزائلوں کی فراہمی میں تیزی لانا ہے۔
قائم مقام امریکی بحریہ کے سیکرٹری نے کہا کہ معاہدے کے تحت فوجیوں کو ٹوماہاک میزائل فراہم کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ امریکی افواج کو جارحیت روکنے اور ملک کے دفاع کے لیے مطلوبہ ہتھیار فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ٹوماہاک میزائل زیادہ تر آبدوزوں اور جنگی بحری جہازوں سے داغے جاتے ہیں اور یہ تقریبا 1600 کلو میٹر سے زیادہ فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔



