لاہور میں دو ٹک ٹاکرز کا سوشل میڈیا جھگڑا پولیس افسر کے دفتر تک جا پہنچا،10 افراد گرفتار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں دو ٹک ٹاکر آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر براہ راست مغلظات بکیں، بعد ازاں دونوں کا پولیس افسر کے دفتر میں جھگڑا ہوا، جس پر 10 ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹاون شپ تھانہ میں ٹک ٹاکر عمر بٹ اور بھالو ریپر کے درمیان آن لائن جھگڑا ہوا جس پر دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔

پولیس کے مطابق دونوں ٹک ٹاکر ایک دوسرے کو سوشل میڈیا لائیو پر گالیاں دیتے تھے۔

ایک ٹک ٹاکر نے کارروائی کیلیے پولیس کو درخواست دی جس پر اے ایس پی نے دونوں کو پیش ہونے کا حکم دیا۔ اس پر ایک ٹک ٹاکر پیش ہوا، تھوڑی دیر میں وہ سگریٹ پینے باہر گیا تو دوسری پارٹی موجود تھی جس پر دونوں کا آمنا سامنا ہوگیا۔

اس کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور ٹک ٹاکرز و ان کے ساتھی ایک دوسرے پر تشدد کرتے رہے، اس دوران کچھ لوگ جھگڑے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کرتے رہے۔

اے ایس پی آفس میں ہونے والے جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار ملزمان میں بچاؤ کرواتے رہے۔ بعد ازاں یہ ویڈیوز ایک نے اپنے آئی ڈی پر پر اپلوڈ کیں۔ جس پر ایک ٹک ٹاکر نے اپنے مخالف کے خلاف درخواست جمع کروائی تھی۔

پولیس کے مطابق اے ایس پی آفس میں جھگڑا کرنے والے دس سے زائد ملزمان کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف قائد اعظم انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button