صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی جانب سے غیر سرکاری تنظیم آئی آر سی کے پروگرام میں شرکت

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانو ڈاٹ پی کے)صوبائي وزیر اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر سندھ سید ریاض حسین شاہ شیرازی چھتوچنڈ کے قریب گاؤں محمد عرس ہیجب پہنچے اور سماجی ادارے آئی آر سی (IRC) کے زیرِ اہتمام منعقدہ عوامی لوک کچہری میں مہمانِ خاص کی حیثیت سے شرکت کی۔

صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ لوک کچہریاں اور صوفیانہ روایات محبت، امن، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوک کچہری نہ صرف فن اور ثقافت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ مختلف طبقات کے درمیان سماجی ہم آہنگی اور باہمی روابط کو بھی مضبوط کرتی ہے۔

صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ سندھ کی ثقافتی شناخت کو زندہ رکھنے اور نئی نسل کو اپنی روایات سے جوڑے رکھنے کے لیے ایسی تقریبات کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے پروگرام کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے لوک فنکاروں اور ثقافتی شخصیات کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ فن اور ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتے ہیں، ان کو اجاگر کرنے سے معاشرے میں انہیں پذیرائی ملتی ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پروجیکٹ مینیجر حفیظ آزاد زنئور، کمیونٹی ریسورس پرسن غلام حیدر جاکھرو، ممبر ڈسٹرکٹ فورم ٹھٹہ محمد اسلم جاکھرو، وڈیرو محمد حسین ہیجب، نبی بخش ہیجب، یوسی چیئرمین محمد عیسیٰ ہیجب، سابقہ یوسی چیئرمین عبدالکریم ہیجب، سیٹھ صدیق ہیجب، منظور ہیجب، باغی غلام علی، خمیسو سندھی سمیت علاقے کے معززین، فنکاروں اور مقامی دیہاتیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں انعامات دیے۔

اس موقع پر آنے والے مہمانوں کو اسلم جاکھرو اور بین کی جانب سے سندھ کے سوغات کے طور پر لونگیوں اور اجرکوں کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button