اسسٹنٹ کمشنر گھوڑاباری میڈم۔ سورٹھ مظھر کی جانب سے ور شہر کے مختلف بازاوں میں دوکانوں پر چھاپے

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گھوڑا باری سورٹھ مظہر نے رورل ہیلتھ سینٹر ور اور مرکزی بازار کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے انتظامات اور غیر قانونی اشیاء کی فروخت کا جائزہ لیا۔

رورل ہیلتھ سینٹر ور کے دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ہیٹ اسٹروک اسٹیبلائزیشن روم کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کے علاج کے لیے درکار ضروری ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے بہتر انتظامات اور ادویات کی مناسب مقدار میں موجودگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ اور علاج کے لیے کولڈ پیک کی ہر وقت دستیابی یقینی بنائی جائے جبکہ اسٹیبلائزیشن روم کی صفائی اور حفظانِ صحت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے ور کے مرکزی بازار میں مختلف دکانوں اور کاروباری مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔

انہوں نے کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر فروخت کیے جانے والے سگریٹوں کے متعدد کارٹن برآمد کرکے ضبط کر لیے ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سورٹھ مظہر نے کہا کہ عوامی صحت کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی اشیاء کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید خبریں

Back to top button