تھرپارکر:چیلہار کے قریب2معصوم بچے ڈوب گئے،3لاپتہ

تھرپارکر( رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) چیلہار کے قریب گاؤں ساہیاڑو کے نزدیک ٹوبھاریو ترائی کے علاقے میں پانی میں ڈوبنے سے دو معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں پہلاج ولد آچر بھیل اور ثمینہ دختر ویرسی بھیل شامل ہیں۔ دونوں بچوں کی المناک موت کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا، جبکہ پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت مجموعی طور پر5بچے ایک ساتھ تھے۔2بچوں کے جاں بحق ہونے کے بعد3دیگر بچوں کے حوالے سے بھی تشویش پائی جا رہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ بچے کسی دوسری جانب کھیتوں کی طرف چلے گئے تھے یا واقعے کے وقت ان کے ساتھ ہی موجود تھے۔مقامی رہائشیوں کے مطابق تینوں بچوں کی تلاش اور معلومات حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ آخری اطلاعات تک ان کے بارے میں کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔ اہلِ علاقہ نے دعا کی ہے کہ باقی تینوں بچے خیریت سے مل جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button