بابوغلام حسین میمن پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں، ریاض حسین شاہ شیرازی

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )بابو غلام حسین میمن اور ان کے والد  الحاج سید اعجاز علی شاہ  شیرازی جیسے عوامی رھنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں،سید ریاض حسین شاہ شیرازی

ٹھٹھہ سے منتخب ایم پی اے اور سندہ کے وزیر برائے زکوات، اوقاف و عشر سمیت مذھبی امور کے وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی گذشتہ رات پاکستان پیپیلز پارٹی ٹھٹھہ کے بانی رکن مختلف ادوار میں ٹھٹھہ سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی اور بینظیر بھٹو شھید کے معتمد خاص ھردلعزیز عوامی رھنما بابو غلام حسین میمن کی مکلی والی رھائشگاہ پہنچے اور ان کی عیادت کی اس موقع پر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کے بابو غلام حسین میمن پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں ٹھٹھہ کے عوام کے لئے ان کی جانب سے کی جانے والی خدمت اود ان کی جانب سے پارٹی کے لئے کی جانے والی خدمات کو کبھی بھی بھلایا نھیں جا سکتا سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے مزید کہا کے بابو غلام حسین میمن اور ان کے والد مرحوم الحاج سید ایاز علی شاہ شیرازی جیسے عوامی لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں سید ریاض حسین شاہ شیرازی کا مزید کہنا تھا کے اللہ پاک بابو غلام حسین میمن کو صحتمندی کو عطا فرمائے

مزید خبریں

Back to top button