فتنہ الخوارج کا اہم کمانڈرپکڑاگیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سی ٹی ڈی اور وفاقی سول حساس ادارے نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئےانتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتارکرلیا،گرفتار دہشتگرد کاتعلق فتنۃالخوارج کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مولوی مخلص گروپ سے ہے، گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ، حساس مقامات کی تصاویر اور نقشے بھی برآمد کرلیے گئے۔



