جنگ میں میزائل صلاحیت کا ایک اہم حصہ ابھی استعمال نہیں کیا،ایرانی بریگیڈیئر

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نے خطے میں بڑھتی کشیدگی اور امریکا کی جانب سے اعتماد کی خلاف ورزیوں پر کہا ہے کہ ایران نے ابھی تک ہتھیاروں کا ایک نمایاں حصہ امریکا کیخلاف استعمال کیا ہی نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی وجہ سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے۔جنرل رضا طلائی کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اب بھی کافی فوجی صلاحیت (خاص طور پر میزائل کی صلاحیت) موجود ہے۔ماہرین کے مطابق اس پیغام کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ اگر تنازع بڑھتا ہے تو مزید اور ممکنہ طور پر زیادہ طاقتور ہتھیار استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button