تہران میں ہولناک دھماکے!جنگ دوبارہ شروع؟

تہران/واشنگٹن(جانو ڈاٹ پی کے)ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر خطرناک موڑ اختیار کر گئی ہے۔ آج صبح ایرانی دارالحکومت تہران میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے یکے بعد دیگرے چار زوردار دھماکے سنے گئے، جس کے فوراً بعد تہران کی فضاؤں میں ایرانی ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئیں۔ سوشل میڈیا پر ان دھماکوں کو امریکی حملوں سے تعبیر کیا جا رہا ہے، تاہم پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے وضاحت کی ہے کہ یہ دھماکے کسی حملے کا نتیجہ نہیں بلکہ ایران کے میزائل ڈیفنس سسٹم (S-300 اور نصراللہ سسٹم) کی ٹیسٹنگ کی مشقیں تھیں۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کی مکمل ناکہ بندی سے حاصل ہونے والے اثر و رسوخ سے مطمئن ہیں، جبکہ امریکی سینٹ کام (CENTCOM) نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں امریکی افواج کو جنگ بندی کے دوران اپنے اسلحے اور حکمت عملی کو مزید جدید بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔




