ٹنڈو باگو نےجامشورو کو ہرا کر حیدرآباد ڈویژن کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)میر غلام محمد ٹالپور ہائر سیکنڈری اسکول ٹنڈو باگو کے گراؤنڈ میں حیدرآباد ڈویژن کی 18 ٹیموں کے درمیان جاری ٹورنامنٹ کا فائنل ٹنڈو باگو اور جامشورو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
مقابلے کے بعد ٹنڈو باگو کی ٹیم نے جامشورو کی ٹیم کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی بدین کے ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سجاد علی چانڈیو تھے۔
تقریب میں رئیس عاشق حسین گوپانگ، ایوانِ صحافت بدین کے جنرل سیکریٹری اختر حسین کوسو، میر فراز ٹالپور، بدین پریس کلب کے صدر شوکت میمن، ملک مزمل، خالد بلوچ، سابق منیجر نیشنل بینک قاضی سکندر اعظم، سید امین شاہ، صالح دل، صلاح الدین بلوچ، ولی بلوچ، پیاری وکیل زمان زئور، علی احمد بلیڈی، انور علی بلیڈی، سائیں اشفاق احمد میمن، سائیں عمیر سمون، سائیں ریاض احمد چانڈیو، لیاقت میمن اور احسان چانڈیو سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر ایم پی اے تاج محمد ملاح اور ڈاکٹر سجاد علی چانڈیو نے کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیم کو ٹرافیاں اور دیگر انعامات پیش کیے۔



