آزادکشمیر میں حالات قابو میں ہیں، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کی جا رہی ہے،طلال چوہدری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حالات قابو میں ہیں اور وہاں لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کی جا رہی ہے۔
طلال چوہدری نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیم بے نقاب ہو رہی ہے،کل ایک آڈیو بھی آئی ہے۔
طلال چوہدری نے کہا وفاقی حکومت نے مخلصانہ طریقے سے تمام مطالبات پر عملدرآمد شروع کر دیا تھا لیکن اسکے باوجود یہ سب نشاندہی کرتا ہےکہ انکا مقصد کچھ اور ہے۔
انہوں نے کہا کشمیریوں کا حق ہےکہ وہ قانون سازی کر سکیں، سوال کیا کہ کیا یہ کشمیریوں کا قانون سازی کا حق کسی اور کو دینا چاہتے ہیں؟
ان کا کہنا تھا وفاقی حکومت کی طرف سے آزاد کشمیر کے معاملے پر کوئی کمی نہیں چھوڑی گئی، راولاکوٹ سمیت سب علاقوں میں حالات قابو میں ہیں، سب نارمل ہے۔
صحافی نےطلال چوہدری سے سوال کیا کہ آزاد کشمیر میں کتنی اموات ہوئی ہیں ؟ جس پر طلال چوہدری نے کہا اموات پر تفصیلی پریس ریلیز جاری کریں گے۔



