ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز کو ہرا کر آسٹریلین ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

برمنگھم(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلیا ویمن فائنل میں پہنچ گئی۔

ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈین کپتان ہیلی میتھیوز 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے سوفی مولینیکس، ایشلے گارڈنر، جارجیا ویرہیم نے دو دو اور اینابیل سدرلینڈ نے ایک وکٹ لی۔

آسٹریلیا ٹیم نے 126 رنز کا ہدف 13ویں اوور میں صرف 2 وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا۔ بیٹھ مونی نے 61 اور ایشلے گارڈنر نے 35 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شنیل ہینری اور ہیلے میتھیوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان جمعرات کو ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button