ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان کو مسلسل دوسری شکست، جنوبی افریقہ 2 وکٹ سے کامیاب

برمنگھم(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی مسلسل دوسری شکست، جنوبی افریقہ نے پاکستان ویمن کو 2 وکٹ سے ہرا دیا۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 127 رنز کا ہدف دیا تھا جسے اس نے 16 اعشاریہ 5 اوورز میں حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناء نے 3، سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے دو دو وکٹ حاصل کیے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اینڈی ڈریکسن نے 52 اور نڈائن ڈی کلرک نے37 رنز کی اننگز کھیلی۔
برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کی بولنگ کے سامنے بے بسی کی تصویر بن گئی۔
قومی ویمنز ٹیم کی ابتدائی 8 وکٹیں صرف 50 رنز پر گر گئیں، تاہم اس کے بعد کپتان فاطمہ ثنا نے 55 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا ٹوٹل 129 تک پہنچایا۔
بھارت کے خلاف پاور پلے میں نسبتاً بہتر کھیل پیش کرنے والی پاکستان ویمنز ٹیم کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاپ آرڈر نہ چل سکا۔
عالیہ ریاض 10، ارم جاوید 11، عائشہ ظفر 9، رامین شمیم 6، نتالیہ پرویز 4، گل فیروزہ 1 اور مبینہ علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹیں جبکہ 10ویں نمبر پر آنے والے طوبیٰ حسن نے 23 رنز بنائے۔
پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ ہفتے کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی ۔



