شامی وزیر خارجہ اہم سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر اہم سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد آمد پر شامی وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری مڈل ایسٹ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران پاکستان اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ، مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button