سوات ایکسپریس وے پر ہولناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) سوات ایکسپریس وے پر وین اور بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، وین نے سڑک کنارے کھڑی بس کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔

پولیس کے مطابق بس کراچی سے بونیر جبکہ وین راولپنڈی سے دیر جا رہی تھی۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو اور موٹر وے پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و جاں بحق افراد کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button