چین میں معجزہ: سمندر میں بہہ جانے والا شخص 7 دن بعد زندہ بچ گیا

شنگھائی(جانوڈاٹ پی کے)تصور کریں کہ آپ سمندر میں پھنس جائیں اور کھانے کے لیے کچھ نہ ہو تو کیا کریں گے؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر چین میں ایک شخص 7 دن تک سمندر میں پھنسے رہنے کے باوجود کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا۔

چِن نامی شخص کو جون 2026 کے شروع میں صوبہ ہینان کی چینگ مائی کاؤنٹی کے قریب سمندر میں 2 ماہی گیروں نے بچایا۔

27 مئی کو یہ شخص ہینان کے صدر مقام Haikou کے ساحل پر چہل قدمی کر رہا تھا جب تند و تیز لہروں میں بہہ گیا۔

39 سالہ چِن کا تعلق گوانگشی سے ہے اور وہ اس جگہ سیاحت کے لیے آئے تھے۔

اس سے قبل انہوں نے کبھی بھی سمندر میں تیراکی نہیں کی تھی اور چہل قدمی کے دوران ان کے پاس زندگی بچانے والی کوئی چیز نہیں تھی۔

چِن گہرے پانیوں میں پہنچ گئے اور مدد کے لیے فون بھی نہیں کرسکے کیونکہ ان کا موبائل فون گم ہوگیا تھا۔

وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے ٹراؤزر، جوتوں، گھڑی اور انگوٹھی کو اتار دیا جبکہ سمندر میں بہتے رہے۔

مزید خبریں

Back to top button