ایشین گیمز سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا، سلمان مرزا انجری کے باعث باہر

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر سلمان مرزا انجری کے باعث جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سلمان مرزا کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر ہوا ہے اور وہ اس وقت بحالی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ سلمان مرزا کے اکتوبر کے پہلے ہفتے تک مکمل فٹ ہونے کی توقع ہے، تاہم انجری کے باعث وہ ایشین گیمز میں قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔
سلمان مرزا کی جگہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز کے مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلوں کا آغاز 24 ستمبر سے آشی کا صوبے کے کوروگی ایتھلیٹک پارک میں ہوگا، جبکہ میڈل مقابلے 3 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کریں گے۔ گرین شرٹس اپنا پہلا کوارٹر فائنل 28 ستمبر کو نِشین کے کوروگی اسپورٹس پارک میں کوالیفائنگ ٹیم کے خلاف کھیلیں گے۔



