کاروکاری کے نام پر بیوی کے قتل کا جرم ثابت، سجاول کی عدالت نے شوہر کو سزائے موت سنا دی


سجاول (جانو ڈاٹ پی کے) سجاول کی فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج اعجاز شاہ کی عدالت نے کاروکاری کے الزام میں اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم علی محمد جسکانی کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزم پر 2023 میں کاروکاری کے الزام کے تحت اپنی بیوی غلام فاطمہ کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہوا۔ واقعے کے بعد چوہڑ جمالی تھانے میں سرکاری مدعیت میں انسپکٹر خلیل شاہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عدالت نے شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے اسے سزائے موت سنائی۔