برطانیہ اور فرانس نے آبنائے ہرمز کو عالمی معیشت کی ’’اہم شہ رگ‘‘ قرار دیدیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اسے عالمی معیشت کی "اہم شہ رگ” قرار دیا ہے۔

مشترکہ بیان میں دونوں رہنماؤں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تمام ممالک کے تجارتی اور دیگر جہازوں کی محفوظ آمدورفت کی بحالی عالمی برادری کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

بیان کے مطابق عمان نے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ اس کے خودمختار علاقائی پانیوں میں جہاز رانی کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

برطانوی وزیرِاعظم اور فرانسیسی صدر نے علاقائی استحکام، تمام ریاستوں کی خودمختاری کے احترام، آزادیِ جہاز رانی، عالمی سلامتی اور بین الاقوامی قانون کے فروغ کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button