بریکنگ نیوز: امریکہ کا سرنڈر، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادلوں اور ایران امریکہ کشیدگی کے درمیان ایک بہت بڑی سفارتی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان کی کامیاب ثالثی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ براہِ راست رابطے کے بعد، امریکہ نے ابنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی (Naval Blockade) ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، فیلڈ مارشل نے صدر ٹرمپ کو ایرانی تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ جب تک ناکہ بندی ختم نہیں ہوتی، ایران مذاکرات کے دوسرے دور (Islamabad Talks) میں شرکت نہیں کرے گا۔
اس اہم ڈیویلپمنٹ کے بعد، تعطل کا شکار مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا امریکی وفد آج پیر اور منگل کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچ رہا ہے، جبکہ ایرانی وفد کی آمد بھی کل متوقع ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے جاری غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات اور امریکی سیکیورٹی اسکواڈ کی آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک بار پھر عالمی امن کے لیے تاریخی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ امریکہ کے لیے ایک ‘فیس سیونگ’ (Face Saving) ہے کیونکہ وہ 50 روزہ جنگ میں کوئی بڑی عسکری کامیابی حاصل نہیں کر سکا، جبکہ ایران اپنے دفاع میں کامیاب رہا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ‘وننگ ٹرافی’ کی تلاش میں ہیں، جو کہ ایرانی یورینیم کے حصول یا کسی معاشی ڈیل کی صورت میں ہو سکتی ہے۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس ہفتے کے آخر تک خود صدر ٹرمپ اور دنیا کی 10 بڑی طاقتوں کے سربراہان پاکستان تشریف لائیں گے، جہاں ان کی موجودگی میں ایک باضابطہ امن معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ اس بڑی سفارتی کامیابی کی مکمل تفصیلات کے لیے شکیل ملک کی یہ خصوصی رپورٹ دیکھیں۔




