امریکی ناکہ بندی کے باوجود چینی تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گیا

تہران (ویب ڈیسک) امریکی ناکہ بندی کے باوجود چینی تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والابحری جہاز چینی ملکیت ہے، جہاز میں چینی عملہ سوار ہے۔

شپنگ ڈیٹا کے مطابق ’’رچ اسٹیری‘‘ نامی ٹینکر ناکہ بندی کے بعد خلیج سے نکلنے والا پہلا جہاز ہے، جو اس اہم گزرگاہ سے کامیابی سے گزر گیا۔

ڈیٹا کے مطابق یہ درمیانے درجے کا ٹینکر تقریباً ڈھائی لاکھ بیرل میتھانول لے جا رہا ہے، جو اس نے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ حمریہ سے لوڈ کیا تھا، جہاز پر چینی عملہ موجود ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے کل شام سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی ہے، ایک امریکی اہلکار نے الجزیرہ کو بتایا کہ فوج بحری ناکہ بندی کیلئے تیار ہے اور اس کے لئے امریکی افواج اور آلات کافی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button