پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار کی سطح عبور کر گیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 3600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 519 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 844 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہے۔

ادھر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی، جاپان، ہانگ کانگ، چین، انڈونیشیا اور جنوبی کوریا کے انڈیکسز میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر بھی معمولی کمی کے بعد 278.50 روپے پر آگیا۔

مزید خبریں

Back to top button