سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسزکی وصولی کیلئے بینکوں کے اوقات کار میں توسیع

کراچی (جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی وصولی کیلئے بینکوں کے اوقات کار میں توسیع کر دی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کی تمام شاخیں 29 مئی کو شام 5:30 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ ہفتہ کو کھلنے والی شاخیں 30 مئی کو صبح 9 بجے سے شام 5:30 بجے تک کام کریں گی۔
اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ خصوصی کلیئرنگ مکمل ہونے تک شاخیں کھلی رکھی جائیں جبکہ انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپ، اے ٹی ایم اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو بلا تعطل فعال رکھا جائے۔
مرکزی بینک کے مطابق یہ فیصلہ ایف بی آر کی درخواست پر ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔



