پاکستان سمیت مسلم امہ کی مقبوضہ فلسطین میں صومالی لینڈ سفارتخانہ کھولنے کی مذمت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں نام نہاد صومالی لینڈ کے سفارتخانے کے افتتاح کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں اسلامی ممالک، جن میں پاکستان، مصر، سعودی عرب، قطر، اردن، لبنان، ترکیہ، انڈونیشیا، جبوتی، صومالیہ، فلسطین، عمان، سوڈان اور یمن بھی شامل ہیں، نے مقبوضہ بیت المقدس میں نام نہاد ’صومالی لینڈ‘ سفارتخانے کے افتتاح کی شدید مذمت کی ہے۔اعلامیہ کے مطابق نام نہاد ’صومالی لینڈ‘ کا مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ نام نہاد ’صومالی لینڈ‘ کا مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ عالمی قراردادوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بیت المقدس کی قانونی اور تاریخی حیثیت بدلنے کی یکطرفہ کوشش مسترد کرتے ہیں، مشرقی بیت المقدس 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقہ ہے۔مشترکہ اعلامیہ کے مطابق مشرقی بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کرنے کے تمام اقدامات کالعدم اور غیر قانونی ہیں، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے خلاف کوئی بھی اقدام تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ یہ اقدام مقبوضہ بیت المقدس کی قانونی وتاریخی حیثیت پربراہ راست حملہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button