وزیرآباد میں حملے کیلئے بھیجے گئے کرائے کے قاتل کو میری سکیورٹی ٹیم نے پکڑا:سہیل آفریدی کا دعویٰ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرآباد میں ان کے قتل کے لیے بھیجے گئے ایک شخص کو ان کی سکیورٹی ٹیم نے پکڑا اور اس شخص سے پستول بھی برآمد ہوا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ملزم کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
دوسری جانب گوجرانوالا پولیس کا کہنا ہے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو قاتل قرار دینا قابلِ مذمت ہے، پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا، پولیس کا کارڈ دکھانے کے باوجود پولیس اہلکار پر تشدد کیا گیا، ایس ایچ او نے مداخلت کرکے کانسٹیبل کی جان چھڑوائی۔
سہیل آفریدی نے گزشتہ روز بھی یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ سیالکوٹ میں جس جگہ بھی گئے تو حکومت نے اس گھر کو سیل کر دیا اور جنریٹر خراب کر دیے۔



