محکمہ اسکول تعلیم سندھ نے نیب کیسز کے لیے رابطہ افسر مقرر کر دیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) محکمہ اسکول تعلیم سندھ نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں زیر التوا شکایات اور کیسز کی مؤثر پیروی کے لیے ایک اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے گریڈ 18 کے ڈپٹی سیکریٹری اشرف حسین انصاری کو کوارڈینیشن افسر مقرر کر دیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ اسکول تعلیم سندھ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس پر سیکشن افسر جنرل اقبال جونیجو اور سیکریٹری اسکول تعلیم زاہد علی عباسی کے دستخط موجود ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اشرف حسین انصاری نیب میں محکمہ اسکول تعلیم سندھ سے متعلق تمام شکایات، انکوائریوں اور کیسز کے حوالے سے رابطہ، معاونت اور پیروی کے ذمہ دار ہوں گے۔

اس اقدام کا مقصد نیب میں زیر سماعت یا زیر تفتیش معاملات میں محکمانہ رابطہ کاری کو بہتر بنانا اور کیسز کی مؤثر انداز میں پیروی کو یقینی بنانا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button