بدین:سندھ انڈیجینس رائٹس الائنس کا اجلاس،زمینوں اور وسائل پر قبضوں کی مذمت

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن / جانو ڈاٹ پی کے)سندھ انڈیجینس رائٹس الائنس کی مرکزی کابینہ اور کراچی ڈویژن کابینہ کا مشترکہ اجلاس مرکزی صدر خدا ڈنو شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں سندھ کی موجودہ صورتحال اور تنظیمی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس میں سندھ کی زمینوں اور وسائل پر ہونے والے قبضوں، خصوصاً بحریہ ٹاؤن 2 اور دیگر رہائشی اسکیموں، سی پیک موٹروے کی آڑ میں کیرتھر نیشنل پارک اور کوہستان کی زمینوں پر قبضے، اور 28ویں آئینی ترمیم کے نام پر سندھ کی وحدت پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اس کے علاوہ پورٹ قاسم پلان-2 اور شاہ حسن جزیرے پر ترقیاتی منصوبوں کے نام پر ہونے والے مبینہ قبضوں، مقامی ہزاروں ماہی گیروں کی بے روزگاری، دیہاتوں کی نقل مکانی اور تمر کے جنگلات کی کٹائی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان مسائل کے خلاف جلد احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا اجلاس میں پرانے اور نئے اراکین کو 14 جون تک رکنیت فارم جمع کرانے اور سالانہ فیس ادا کرنے کی مہلت دی گئی، جس کے بعد رکنیت سازی کا عمل بند کر دیا جائے گا

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی کابینہ اور کراچی ڈویژن کا آئندہ مشترکہ اجلاس 14 جون کو ملیر میں منعقد ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button