میررضا کیس ٹریس کر لیا،جلد تمام حقائق سامنے لائیں گے:آئی جی سندھ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے نوجوان تاجر میر رضا کا کیس ٹریس کر لیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہ کہ پولیس نے نوجوان تاجر میر رضا کیس ٹریس کرلیا ہے اور پولیس بہت جلد پریس کانفرنس کرکے کیس سے متعلق سب بتائے گی۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ غیر متعلقہ میڈیکو لیگل افسر کیس پر کمنٹ کررہا ہے، میڈیکل بورڈ بٹھا دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں، میڈیکل بورڈ کا جو فیصلہ ہوگا اس کے مطابق پولیس کی تفتیش ہوگی۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس کو لاش ملنےکےمقام کےقریب سےگولی کا خول مل گیا، گولی کا فرانزک کرایا جائےگا جس سے پتا چلے گا کس پستول کا خول ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک پولیس کو پستول نہیں مل سکی ہے اس لیے اس حوالے سے فوری طور پر کچھ نہیں کہاجاسکتا۔
علاوہ ازیں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا بتانا ہے کہ میر رضا کا پوسٹ مارٹم کل کیا جائے گا، پوسٹ مارٹم سےمتعلق میڈیکل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
ڈاکٹرسمعیہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو بھی پوسٹم مارٹم کی جگہ سیل کرنے کی ہدایت کی ہے، قبر کشائی کے بعد باڈی سے مختلف سیمپلز لئے جائیں گے، سیملپر لینے کے بعد دوبارہ تدفین کردی جائے گی۔



