طبی سہولتوں کی کمی کے باعث روزانہ 300 بچے انتقال کر جاتے ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ طبی سہولیات کی کمی کی وجہ سے روزانہ 300 بچے انتقال کر جاتے ہیں، صحت کے شعبے میں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

کراچی میں نجی اسپتال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، نرسنگ نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے، پاکستان میں آبادی کی شرح نمو 2.55 فیصد ہے۔

انھوں نے کہا کہ بڑھتی آبادی کے باعث لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہیں، حکومت کا اصل ہدف بیماریوں کی روک تھام اور آگاہی ہے، ویکسین پروگرام پر کئی ملین ڈالر خرچ ہو رہے ہیں، 2030 تک لاگت 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عوام میں آگاہی کا فقدان بڑا مسئلہ ہے، ویکسین کے لیے ٹیمیں جائیں تو لوگ دروازے بند کر دیتے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت نے مزید کہا کہ حکومت چند ہفتوں میں مقامی ویکسین پیداوار کے معاہدے کرے گی۔ کوشش ہے 2030 سے پہلے مقامی ویکسین کی تیاری شروع کی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button