سندھ ہائیکورٹ میں 3 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا


کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سندھ ہائیکورٹ کے کمیٹی روم میں 3 نئے ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے نئے ججز سے حلف لیا۔
جسٹس محمد ہمایوں خان، جسٹس سریش کمار اور جسٹس شاہ نواز میمن نے بطور ایڈیشنل جج اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
حلف برداری کی تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، بار کے نمائندوں اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔
نئے ججز کی حلف برداری کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 30 جبکہ ایڈیشنل ججز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔