آئی ورک فار سندھ نوجوانوں کیلئے مکمل ڈیجیٹل کیریئر ایکو سسٹم بن چکا ہے،شرجیل میمن

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید معیشت کے لیے تیار کرنا صوبائی حکومت کا ہدف ہے۔
ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ آئی ورک فار سندھ نوجوانوں کے لیے مکمل ڈیجیٹل کیریئر ایکو سسٹم بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورٹل پر فعال ملازمتوں کے مواقع 19 ہزار 973 ہوگئے ہیں، نوجوانوں کو جدید معیشت کے لیے تیار کرنا سندھ حکومت کا ہدف ہے۔
سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ 4 لاکھ 57 ہزار سے زائد جاب اپلیکیشنز نوجوانوں کی عملی شمولیت کا مظہر ہیں۔ لرن اینڈ ارن کے تحت کورسز مکمل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد 3 ہزار 270 ہوگئی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ 12سو سے زائد بین الاقوامی کورسز سے نوجوانوں کو تیار کیا جا رہا ہے، عزم ہے کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کا راستہ دفتر نہیں، ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے بھی کھلے۔



