سندھ کابینہ اجلاس 17 جون کو طلب، ضمنی اخراجات اور بجٹ تجاویز زیر غور آئیں گی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق اجلاس 17 جون کو صبح 11 بجے منعقد ہوگا۔

اجلاس میں رواں مالی سال کے ضمنی اخراجات پیش کیے جائیں گے جبکہ چیئرمین پی اینڈ ڈی سندھ کابینہ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے اہم تجاویز کی منظوری بھی دے گی، جو صوبے کی مالی پالیسی کی سمت متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اس کے علاوہ گزشتہ کابینہ اجلاسوں کے منٹس، سرکولیشن سمری اور فنانس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

حکام کے مطابق اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں، مالی نظم و نسق اور آئندہ بجٹ کی تیاری سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button