سندھ بار کونسل الیکشن،اطہر عباس سولنگی اور آصف علی سومرو نے میدان مار لیا

شہدادکوٹ (رپورٹ:احسان جونیجو) لاڑکانہ اور قمبرشہدادکوٹ اضلاع میں سندھ بار کونسل کی دو سیٹوں پر 5 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا، غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سندھ دوست پینل سے وابستہ اطہر عباس سولنگی 1207 ووٹ لیکر جبکہ پیپلز لائیرز فورم کے آصف علی سومرو 1026 ووٹ لیکر چھٹی مرتبہ کامیاب قرار پائے. انتخاب کے لئے لاڑکانہ اور قمبرشہدادکوٹ کے ڈسٹرکٹ سیشن ججز کی عدالتوں میں پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے. کامیاب ہونے والے دونوں وکلاء کے ساتھی وکیلوں نے جیت کی خوشی میں ریلیاں نکال کر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں.

مزید خبریں

Back to top button