سندھ کی اپوزیشن نے بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندہ قراردیدیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ اسمبلی میں موجود تمام اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ طور پرصوبے کے نئے مالی سال کے بجٹ کو الفاظ کو ہیر پھیر قرار دیتے ہوئے اس کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا یے کہ بجٹ بحث میں احتجاج کریں گے۔ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی ۔تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شبیر قریشی اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق نے بدھ کو بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کے بعد سندھ اسمبلی کے میڈیا کارنر پر مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔علی خورشیدی نے کہا کہ سندھ حکومت کی ڈھٹائی پر مبنی آمرانہ پالیسی ہے۔ بجٹ میں شہری سندھ کی نمائندگی نہیں ہے۔ مخصوص طبقہ بجٹ پیش کرتا ہے اس لیے ہم نے اس بجٹ کو مسترد کردیا ہے۔



