سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس،ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی ارکان آمنے سامنے

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہےجس دوران ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی ارکان آمنے سامنے آگئے، ایم کیوایم رکن فرحان انصاری نے کہا کہ انہیں ایوان میں دھمکیاں مل رہی ہیں، ایم کیو ایم ارکان ایوان میں احتجاج کے بعد واک آؤٹ کرگئے۔ایم کیوایم رکن فرحان انصاری نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کانام سہون پبلک کمیشن رکھا جائے،سولرپروگرام میں ساڑھے 6 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، گروپ بندی ایم کیو ایم میں نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کے اندر ہے۔پیپلزپارٹی ارکان نے فرحان انصاری کےالفاظ پر شور اور احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ فرحان انصاری اپنے الفاظ واپس لیں، فرحان انصاری نے کہا کہ مجھے ایوان میں دھمکی مل رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے رکن راجہ رزاق کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم کے رکن معافی مانگیں، میری وہ تربیت نہیں کہ گالیاں دوں۔ ایم کیوایم اراکین نے اسمبلی سے واک آوٹ کیا ۔



