ڈیپلو تعلقہ اسپتال کے لیے نئی سائٹ کی منظوری کی تجویز پر پیشرفت

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ سندھ کے سیکریٹریٹ نے ڈیپلو میں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال (THQ) کے لیے نئی سائٹ کی منظوری کے معاملے پر محکمہ صحت کو ضروری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ سرکاری مراسلے کے مطابق سندھ اسمبلی کے رکن ارباب لطف اللہ کی جانب سے 23 مئی 2026 کو بھیجی گئی درخواست پر وزیراعلیٰ سندھ نے 29 مئی 2026 کو "ضروری کارروائی” کی ہدایت دی، جس کے بعد وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے محکمہ صحت کو قوانین، ضوابط اور پالیسی کے مطابق فوری اقدامات کرنے کے لیے خط ارسال کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیپلو میں 1000 روزہ منصوبے کے تحت تعلقہ اسپتال کے لیے نئی سائٹ کی منظوری کے معاملے میں تمام قانونی اور انتظامی کارروائی مکمل کرکے سیکریٹریٹ کو آگاہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ نئی اسپتال سائٹ کی منظوری سے ڈیپلو اور گردونواح کے علاقوں کے رہائشیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی امیدیں مزید بڑھ گئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button