جرمانہ بہت زیادہ ہے!کراچی کا شہری سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا

لاہور میں جرمانہ200،کراچی میں5000،شہری’’ای چالان ‘’کیخلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)کراچی میں ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔درخواست شہری جوہر عباس نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی ہے جس میں چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادراکو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں، لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ200، کراچی میں 5 ہزار روپے ہے۔

مزید خبریں

Back to top button