شجاع آباد میں زیرِ تعمیر گھر کا پلر گر گیا، 2 بچے جاں بحق، 3 افراد زخمی


شجاع آباد(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب کے ضلع ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں زیرِ تعمیر گھر کا پلر گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ بستی نیو لاڑ میں پیش آیا، جہاں عبدالرزاق کے گھر میں تعمیراتی کام جاری تھا کہ اچانک دیوار کا پلر منہدم ہو گیا۔
حادثے کے نتیجے میں 12 سالہ محمد ایان اور 10 سالہ محمد ریحان ملبے تلے دب کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں عبدالرزاق کی اہلیہ سمینہ بی بی، 7 سالہ آفان اور 5 سالہ عنایا بی بی بھی شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکالا، ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا۔