سی پیک2ڈیجیٹل شاہراہ ریشم بنے گا،شزافاطمہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان قابلِ اعتماد ڈیجیٹل معیشت بن چکا ہے۔ایک بیان میں شزا فاطمہ نے کہا کہ سی پیک2ڈیجیٹل شاہراہ ریشم بنے گا، ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ کے تحت عالمی معیار کا ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین آپٹک فائبر اور اے آئی سے ترقی ہوگی، وفاقی حکومت 99 فیصد ای آفس کے ساتھ پیپر لیس ہوچکی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کیش لس معیشت کی طرف پیش قدمی جاری ہے، جنوبی پنجاب کی طالبہ وردہ نے لیپ ٹاپ سے 20 ہزار لڑکیوں کو ٹیک کی تربیت دی۔



