اب بحری جہاز پاکستان میں ہی بنیں گے،پاکستان اور چین کا معاہدہ ہوگیا،پورٹ قاسم پر جیٹی بھی دیدی گئی

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)وزارت میری ٹائم افیئرز نے  پورٹ قاسم پر عالمی معیار کا شپ یارڈ بنانے کے لیے چینی کمپنی کو پورٹ قا سم پر جیٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرمیری ٹائم افیئرز جنید انور چودھری نے بتایا کہ چینی کمپنی کوشپ یارڈ کیلئے پورٹ قاسم  پر تیار جیٹی دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پر سالانہ6جہازبنانےکی گنجائش ہوگی اور پاکستان جہاز  بنانے کی ادائیگی روپوں میں کرےگا۔جنید چوہدری نے مزید کہا کہ دوسری شپ یارڈ بنانے کےلیے بھی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button