وزیراعظم شہباز شریف آج ہانگژو میں اہم مصروفیات انجام دیں گے

ہانگژو(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف آج چین کے شہر ہانگژو میں مصروف دن گزاریں گے جہاں وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کام، بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم (BESS) اور زراعت کے شعبوں سے متعلق پاکستان چائنہ بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

کانفرنس کے دوران پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری، تعاون اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور تبادلے بھی ہوں گے، جبکہ وزیراعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم ہانگژو میں معروف چینی کمپنیوں کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور علی بابا کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کریں گے۔ اس موقع پر حکومت پاکستان اور علی بابا کے درمیان تعاون کے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

دورے کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف ہانگژو سے بیجنگ روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے دورۂ چین کی مزید سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button