ڈھاڈر حملہ ناکام: وزیراعظم کا پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراجِ تحسین، شہید اہلکار کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان پولیس اور سی ٹی ڈی نے بروقت اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جو ایک قابلِ فخر پیش رفت ہے۔

شہباز شریف نے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مضبوط دفاع رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں

Back to top button