وزیراعظم کا نیپالی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان پر اظہار افسوس،امداد کی پیشکش

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم نے نیپالی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیپال کے وزیراعظم بالیندر شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے نیپال میں حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے نیپال کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون اور امداد کی پیشکش کی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے نیپال کو ہنگامی امدادی سامان بھیج رہا ہے۔

نیپال کے وزیراعظم بالیندر شاہ نے ٹیلی فون کرنے اور قدرتی آفت کے بعد پاکستان کی جانب سے یکجہتی و حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور امداد کی پیشکش پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔

مزید خبریں

Back to top button