وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہونگے، محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں وہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے خصوصی ملاقات متوقع ہے، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں جاری پیش رفت، امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، جنگ اور جاری امن مذاکرات بھی ایجنڈے کا اہم حصہ ہوں گے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہیں اور پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنا فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button