وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، سابق امیر قطر کے انتقال پر اظہار تعزیت کریں گے

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم کے ہمراہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی قطر گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف دورہ قطر کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے اور قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر قطری امیر، شاہی خاندان اور عوام سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔

حکومت کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات، باہمی احترام اور دوطرفہ روابط کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button